Sunan Abu Dawood — Hadith 306
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ قَالَتْ سَمِعْتُ امْرَأَةً تَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ تَصْنَعُ إِحْدَانَا بِثَوْبِهَا إِذَا رَأَتْ الطُّهْرَ أَتُصَلِّي فِيهِ قَالَ تَنْظُرُ فَإِنْ رَأَتْ فِيهِ دَمًا فَلْتَقْرُصْهُ بِشَيْئٍ مِنْ مَائٍ وَلْتَنْضَحْ مَا لَمْ تَرَ وَلْتُصَلِّ فِيهِ
عبداللہ بن محمد، محمد بن سلمہ، محمد بن اسحاق ، فاطمہ بنت منذر، حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک عورت کو یہ مسئلہ پوچھتے ہوئے سنا کہ جب ہم پاک ہوجائیں تو حالت حیض میں پہنے ہوے کپڑوں کا کیا کریں کیا ہم انہیں کپڑوں میں نماز پڑھ لیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دیکھ کہ اس میں خون حیض تو نہیں لگا ہے اگر لگا ہو تو اس پر تھوڑا سا پانی ڈال کر اس کو کھرچ دے اور اس پر پانی کے چیھنٹے دیدے یہاں تک کہ وہ نظر آنا بند ہوجائے اور پھر اسی میں نماز پڑھ لے۔
-