Sunan Abu Dawood — Hadith 303
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَتْنِي أُمُّ الْحَسَنِ يَعْنِي جَدَّةَ أَبِي بَکْرٍ الْعَدَوِيِّ عَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ الْحَائِضِ يُصِيبُ ثَوْبَهَا الدَّمُ قَالَتْ تَغْسِلُهُ فَإِنْ لَمْ يَذْهَبْ أَثَرُهُ فَلْتُغَيِّرْهُ بِشَيْئٍ مِنْ صُفْرَةٍ قَالَتْ وَلَقَدْ کُنْتُ أَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ حِيَضٍ جَمِيعًا لَا أَغْسِلُ لِي ثَوْبًا
احمد بن ابراہیم، عبدالصمد بن عبدالوارث، ام حسن، حضرت معاذہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس حائضہ کے متعلق دریافت کیا گیا جس کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ گیا ہو (کہ اسکو دھوئے یا نہیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسکو دھو ڈال اور اگر دھونے کے باوجود خون کا اثر (رنگ) زائل نہ تو اسکو کسی زرد رنگ کی چیز سے بدل دے مزید فرمایا کہ مجھے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس یکے بعد دیگرے تین تین حیض آتے تھے اور میں اپنا کپڑا بالکل نہ دھوتی تھی (کیونکہ ان پر خون نہ لگا ہوتا تھا)۔
-