TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3009 · Explanation of Buying and Selling

Sunan Abu DawoodHadith 3009

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَهَا فَکَثُرَ دَيْنُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَصَدَّقُوا عَلَيْهِ فَتَصَدَّقَ النَّاسُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِکَ وَفَائَ دَيْنِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ وَلَيْسَ لَکُمْ إِلَّا ذَلِکَ

قتیبہ بن سعید، لیث، بکیر، عیاض بن عبداللہ ابوسعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک آدمی کے پھلوں پر جو اس نے خریدے ہوئے تھے آفت آ گئی جس کی وجہ سے اس پر قرض کا غلبہ ہو گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا کہ اسے صدقہ خیرات دو، لوگوں نے اسے صدقہ خیرات دیا لیکن اس کے باوجود ساری رقم اس کے قرض کے پورا کرنے میں ناکافی رہی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے قرض خواہوں سے فرمایا کہ جو کچھ تم اس کے پاس پاتے ہو اسے ہی وصول کرلو اور اس کے علاوہ تمہارے لیے کچھ نہیں ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: کھیت یا باغ پر آنے والی کسی آفت کا بیان