Sunan Abu Dawood — Hadith 2983
Narrated by Anas ibn Malik
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الزِّبْرِقَانِ أَبَا هَمَّامٍ حَدَّثَهُمْ قَالَ زُهَيْرٌ وَکَانَ ثِقَةً عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَإِنْ کَانَ أَخَاهُ أَوْ أَبَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْت حَفْصَ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ يُقَالُ لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَهِيَ کَلِمَةٌ جَامِعَةٌ لَا يَبِيعُ لَهُ شَيْئًا وَلَا يَبْتَاعُ لَهُ شَيْئًا
زہیر بن حرب، محمد بن زبرقان، ہمام، زہیر سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شہری تاجر دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے خواہ وہ اس کا بھائی یا باپ ہی کیوں نہ ہو، امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حفص بن عمر سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ ہم سے ابوہلال نے حدیث بیان کی ہے انہیں محمد نے اور انہیں حضرت انس بن مالک نے حدیث بیان کی کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ شہری دیہاتی کا سامان نہ فروخت کرے اور یہ ایک جامع کلمہ ہے جس کا مطلب ہے کہ دیہاتی کے لئے نہ کچھ خریدے اور نہ ہی اس کیلئے کچھ بیچے۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet (peace_be_upon_him) said: A townsman must not sell for a man from the desert, even if he is his brother or father.