TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2877 · Statement on Taking Oaths and Making Vows

Sunan Abu DawoodHadith 2877

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً رَکِبَتْ الْبَحْرَ فَنَذَرَتْ إِنْ نَجَّاهَا اللَّهُ أَنْ تَصُومَ شَهْرًا فَنَجَّاهَا اللَّهُ فَلَمْ تَصُمْ حَتَّی مَاتَتْ فَجَائَتْ ابْنَتُهَا أَوْ أُخْتُهَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَصُومَ عَنْهَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَطَائٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ بُرَيْدَةَ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ کُنْتُ تَصَدَّقْتُ عَلَی أُمِّي بِوَلِيدَةٍ وَإِنَّهَا مَاتَتْ وَتَرَکَتْ تِلْکَ الْوَلِيدَةَ قَالَ قَدْ وَجَبَ أَجْرُکِ وَرَجَعَتْ إِلَيْکِ فِي الْمِيرَاثِ قَالَتْ وَإِنَّهَا مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمُ شَهْرٍ فَذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عَمْرٍو

عمرو بن عون، ہشیم، ابی بشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک عورت نے سمندر کا سفر کرتے ہوئے یہ منت مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ اس کو صحیح وسالم پہنچا دے گا تو وہ ایک ماہ کے روزے رکھے گی اللہ نے اسے صحیح و سالم پہنچا دیا لیکن وہ روزے رکھنے سے قبل ہی انتقال کر گئی پس اس کی بیٹی یا بہن۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی (اور مسئلہ دریافت کیا تو) آپ نے اسکو اس کی طرف سے روزے رکھنے کا حکم فرمایا۔احمد بن یونس، زہیر عبداللہ بن عطاء، عبداللہ بن بریدہ، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور عرض کیا یا رسول اللہ! میں نے اپنی والدہ کو ایک باندی صدقہ کی تھی اور اب ان کا انتقال ہو گیا ہے اور ترکہ میں وہی باندی چھوڑی۔ آپ نے فرمایا تجھے ثواب حاصل ہو گیا اور اب وہ باندی تجھ کو میراث میں مل گئی ہے وہ عورت بولی میری ماں پر ایک ماہ کے روزے واجب تھے اور اب ان کو انتقال ہو چکا ہے (اب میں ان کا کیا کروں؟) راوی نے حدیث عمر کی طرح روایت کیا (یعنی جو جواب پہلی حدیث میں گزر چکا ہے کہ اب اپنی ماں کی طرف سے تو روزے رکھ)۔

-

Permalink

See the full chapter: میت کی طرف سے کسی دوسرے کیلئے نذر پوری کرنے کا بیان