Sunan Abu Dawood — Hadith 2767
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْرِعُوا بِالْجَنَازَةِ فَإِنْ تَکُ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا إِلَيْهِ وَإِنْ تَکُ سِوَی ذَلِکَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِکُمْ
مسدد بن سفیان، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنازہ کو جلدی لے جایا کرو کیونکہ اگر وہ مرد نیک ہے تو اس کی بھلائی کی طرف جلدی پہنچاتے ہو اور اگر وہ بد ہے تو تم نے اپنی گردنوں سے شر کو اتار دیا۔
-