TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2737 · Explanation of Funerals

Sunan Abu DawoodHadith 2737

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَطَبَ يَوْمًا فَذَکَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ قُبِضَ فَکُفِّنَ فِي کَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ وَقُبِرَ لَيْلًا فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْبَرَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ حَتَّی يُصَلَّی عَلَيْهِ إِلَّا أَنْ يَضْطَرَّ إِنْسَانٌ إِلَی ذَلِکَ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَفَّنَ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ کَفَنَهُ

احمد بن حنبل، عبدالرزاق، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا اور اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کا ذکر کیا جس کا انتقال ہو چکا تھا اور لوگوں نے ناقص کفن دے کر رات ہی میں دفنا دیا تھا پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات میں تدفین سے منع فرمایا یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے الا یہ کہ انسان اس کے لیے مجبور ہو جائے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جب تم اپنے بھائی کو کفن دو تو اچھا کفن دو۔

-

Permalink

See the full chapter: کفن کا بیان