TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2698 · Explanation of Funerals

Sunan Abu DawoodHadith 2698

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْجُعَيْدُ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَاهَا قَالَ اشْتَکَيْتُ بِمَکَّةَ فَجَائَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَی جَبْهَتِي ثُمَّ مَسَحَ صَدْرِي وَبَطْنِي ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا وَأَتْمِمْ لَهُ هِجْرَتَهُ

ہارون بن عبد اللہ، مکی بن ابراہیم، حضرت عائشہ بنت سعد سے روایت ہے کہ ان کے والد (سعد بن ابی وقاص) کا بیان ہے کہ میں مکہ میں بیمار ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے۔ آپ نے میری پیشانی پر ہاتھ رکھا اس کے بعد میرے سینہ اور پیٹ پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا اے اللہ سعد کو شفاء عطاء فرما اور اس کی ہجرت پوری فرما (یعنی مدینہ میں پہنچا دے)۔

-

Permalink

See the full chapter: عیادت کے وقت بیمار کے لیے دعائے صحت کرنا