Sunan Abu Dawood — Hadith 2694
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ مَا مِنْ رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا مُمْسِيًا إِلَّا خَرَجَ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَکٍ يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ حَتَّی يُصْبِحَ وَکَانَ لَهُ خَرِيفٌ فِي الْجَنَّةِ وَمَنْ أَتَاهُ مُصْبِحًا خَرَجَ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَکٍ يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ حَتَّی يُمْسِيَ وَکَانَ لَهُ خَرِيفٌ فِي الْجَنَّةِ
محمد بن کثیر، شعبہ، حکم، عبداللہ بن نافع، حضرت علی سے روایت ہے کہ کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو شام میں بیمار کی عیادت کرے اور اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے نہ نکلیں جو صبح تک اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں باغ مقرر کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح جو شخص صبح میں بیمار کی عیادت کرتا ہے اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے نکلتے ہیں اور شام تک دعائے مغفرت کرتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں ایک باغ مقرر کر دیا جاتا ہے۔
-