Sunan Abu Dawood — Hadith 268
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ يَعْنِي حُبِّي حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يُونُسَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ کَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي الْأَزْدِيَّةُ يَعْنِي مُسَّةَ قَالَتْ حَجَجْتُ فَدَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَةَ فَقُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ يَأْمُرُ النِّسَائَ يَقْضِينَ صَلَاةَ الْمَحِيضِ فَقَالَتْ لَا يَقْضِينَ کَانَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقْعُدُ فِي النِّفَاسِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً لَا يَأْمُرُهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَضَائِ صَلَاةِ النِّفَاسِ قَالَ مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ حَاتِمٍ وَاسْمُهَا مُسَّةُ تُکْنَی أُمَّ بُسَّةَ قَالَ أَبُو دَاوُد کَثِيرُ بْنُ زِيَادٍ کُنْيَتُهُ أَبُو سَهْلٍ
حسن بن یحیی، محمد بن حاتم، حبی، عبداللہ بن مبارک، یونس بن نافع، کثیر بن زیاد، حضرت ازدیہ مُسَّہ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں حج کو گئی تو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ اے ام المومنین! سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ عورتوں کے زمانہ حیض کی نمازیں پوری کرنے کا حکم دیتے ہیں (آپکی کیا رائے ہے؟) انھوں نے فرمایا کہ نہ پڑھیں۔ کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج میں سے کوئی حالتِ نفاس میں چالیس راتیں بیٹھی رہتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسکو حالتِ نفاس کی نمازیں پوری کرنے کا حکم نہیں دیتے تھے محمد بن حتم کہتے ہیں کہ کثیر بن زیاد کی کنیت ابوسہل ہے۔
-