Sunan Abu Dawood — Hadith 2643
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هَانِئٍ أَبُو نُعَيمٍ النَّخَعِيُّ أَخْبَرَنَا شَرِيکٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ لَئِنْ بَقِيتُ لِنَصَارَی بَنِي تَغْلِبَ لَأَقْتُلَنَّ الْمُقَاتِلَةَ وَلَأَسْبِيَنَّ الذُّرِّيَّةَ فَإِنِّي کَتَبْتُ الْکِتَابَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی أَنْ لَا يُنَصِّرُوا أَبْنَائَهُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا حَدِيثٌ مُنْکَرٌ بَلَغَنِي عَنْ أَحْمَدَ أَنَّه کَانَ يُنْکِرُ هَذَا الْحَدِيثَ إِنْکَارًا شَدِيدًا قَالَ أَبُو عَلِيٍّ وَلَمْ يَقْرَأْهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْعَرْضَةِ الثَّانِيَةِ
عباس بن عبدالعظیم، عبدالرحمن بن ہانی، ابونعیم، شریک، ابرہیم بن مہاجر، حضرت زیاد بن جدیر سے روایت ہے کہ حضرت علی سے فرمایا اگر میں زندہ رہا تو بنی تغلب کے نصاری میں سے لڑنے والوں کو قتل کر دوں گا اور ان کی اولاد کو قیدی بنالوں گا کیونکہ جو معاہدہ ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان ہوا تھا وہ میں نے ہی تحریر کیا تھا جس میں تحریر تھا کہ یہ اپنی اولاد کی مدد نہ کریں (اور انھوں نے مدد کی) ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ حدیث منکر ہے اور مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ امام احمد بھی اس حدیث کا سخت انکار کرتے تھے اور بعض لوگوں کے نزدیک یہ حدیث مثل متروک ہے اور ان لوگوں نے اس حدیث کو عبدالرحمن بن ہانی پر منکر جانا ہے۔ ابوعلی کہتے ہیں کہ ابوداؤد نے جب دوبارہ یہ کتاب لوگوں کے سامنے پڑھی تو اس میں یہ روایت نہیں پڑھی۔
-