TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2630 · Initial Discussion on Spoils of War and Leadership

Sunan Abu DawoodHadith 2630

Narrated by Jabir ibn Abdullah

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْکَرِيمِ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ عَقِيلِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَهْبٍ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ شَأْنِ ثَقِيفٍ إِذْ بَايَعَتْ قَالَ اشْتَرَطَتْ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا صَدَقَةَ عَلَيْهَا وَلَا جِهَادَ وَأَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِکَ يَقُولُ سَيَتَصَدَّقُونَ وَيُجَاهِدُونَ إِذَا أَسْلَمُوا

حسن بن صباح، اسماعیل ابن عبدالکریم، ابراہیم ابن عقیل بن منبہ، حضرت وہب بن منبہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر سے پوچھا کہ بنی ثقیف نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی تھی تو کیا شرط رکھی تھی؟ انھوں نے کہا شرط یہ تھی کہ ہم نہ تو زکوة دیں گے اور نہ جہاد کریں گے جابر کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جب وہ مسلمان ہو جائیں گے تو امید ہے وہ صدقہ بھی دیں گے اور جہاد بھی کریں گے۔

Narrated Jabir ibn Abdullah: Wahb said: I asked Jabir about the condition of Thaqif when they took the oath of allegiance. He said: They stipulated to the Prophet (peace_be_upon_him) that there would be no sadaqah (i.e. zakat) on them nor Jihad (striving in the way of Allah). He then heard the Prophet (peace_be_upon_him) say: Later on they will give sadaqah (zakat) and will strive in the way of Allah when they embrace Islam.

Permalink

See the full chapter: طائف کی فتح کا بیان