Sunan Abu Dawood — Hadith 2609
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ انْطَلِقُوا إِلَی يَهُودَ فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّی جِئْنَاهُمْ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَادَاهُمْ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ يَهُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِکَ أُرِيدُ ثُمَّ قَالَهَا الثَّالِثَةَ اعْلَمُوا أَنَّمَا الْأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَکُمْ مِنْ هَذِهِ الْأَرْضِ فَمَنْ وَجَدَ مِنْکُمْ بِمَالِهِ شَيْئًا فَلْيَبِعْهُ وَإِلَّا فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الْأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قتیبہ بن سعید، لیث، سعید بن ابوسعید، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ہم مسجد میں تھے اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے اور فرمایا یہودیوں کی طرف چلو پس ہم حضرت کے ساتھ چلے یہاں تک کہ ہم یہودیوں کے مقام تک پہنچ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور ان کو پکارا جب وہ آ گئے تو فرمایا اے گروہ یہود! اسلام لے آؤ سلامت رہو گے۔ انھوں نے کہا اے ابوالقاسم تم نے بس اپنا پیغام پہنچا دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے دوبارہ یہی فرمایا کہ اسلام لے آؤ سلامت رہو گے۔ انھوں نے پھر یہی جواب دیا کہ اے ابوالقاسم تم نے بس اپناپیغام پہنچا دیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بس میں بھی یہی چاہتا تھا (یعنی تمھارایہ اقرار کہ میں نے اپنا پیغام تم تک پہنچا دیا ہے) پھر آپ نے تیسری مرتبہ اتمام حجت کی خاطر اپنی بات دہرائی اور فرمایا جان لو زمین تو اللہ اور اسکے رسول کے لیے ہے اور میں تم کو اس سر زمین سے بے دخل کر نے کا ارادہ رکھتا ہوں لہذا تم میں سے جو شخص اپنے اموال سے محبت رکھتا ہو اس کو چاہئیے کہ وہ اس کو بیچ ڈالے ورنہ جان لو کہ زمین تو اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہی ہے۔
-