Sunan Abu Dawood — Hadith 2510
Narrated by Ma'qil ibn Yasar
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ أَنْ عُمَرَ قَالَ أَيُّکُمْ يَعْلَمُ مَا وَرَّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَدَّ فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ أَنَا وَرَّثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السُّدُسَ قَالَ مَعَ مَنْ قَالَ لَا أَدْرِي قَالَ لَا دَرَيْتَ فَمَا تُغْنِي إِذًا
وہب بن بقیہ، خالد بن یونس، حضرت حسن سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے صحابہ سے پوچھا کہ تم میں سے کون یہ بات جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دادا کو پوتے کے ترکہ میں سے کیا دلایا تھا؟ (یعنی کتنا حصہ دلایا تھا) معقل بن یسار نے کہا کہ میں جانتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دادا کو چٹھا حصہ دلایا تھا حضرت عمر نے پوچھا کس وارث کے ساتھ؟ انھوں نے کہا یہ نہیں معلوم حضرت عمر نے فرمایا تو پھر تمھارے اس جاننے کا کیا فائدہ؟
Narrated Ma'qil ibn Yasar: Al-Hasan reported that Umar asked: Which of your knows what share the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) had given to the grandfather from the estate? Ma'qil ibn Yasar said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) gave him a sixth. He asked: Along with whom? He replied: I do not know. He said: You do not know; what is the use then?