Sunan Abu Dawood — Hadith 2498
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ أَنَّ شُعَيْبَ بْنَ إِسْحَقَ حَدَّثَهُمْ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ وَهْبِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ تُوُفِّيَ وَتَرَکَ عَلَيْهِ ثَلَاثِينَ وَسْقًا لِرَجُلٍ مِنْ يَهُودَ فَاسْتَنْظَرَهُ جَابِرٌ فَأَبَی فَکَلَّمَ جَابِرٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْفَعَ لَهُ إِلَيْهِ فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَلَّمَ الْيَهُودِيَّ لِيَأْخُذَ ثَمَرَ نَخْلِهِ بِالَّذِي لَهُ عَلَيْهِ فَأَبَی عَلَيْهِ وَکَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْظِرَهُ فَأَبَی وَسَاقَ الْحَدِيثَ
محمد بن علاء، شعیب بن اسحاق ، ہشام بن عروہ، وہب بن کیسان، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو ان کے اوپر ایک یہودی کا تین وسق (کھجور) کا قرضہ تھا۔ حضرت جابر نے اس یہودی سے مہلت طلب کی اس نے مہلت دینے سے انکار کر دیا تو حضرت جابر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سفارش چاہی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس یہودی کے پاس تشریف لے گئے اور بات کی۔ آپ نے فرمایا اپنے قرض کے بدلہ میں تو اسکی پوری فصل لے لے مگر اس نے انکار کردیا۔ تب آپ نے فرمایا اچھا تو پھر تو جابر کو مہلت دے لیکن اس نے اس سے بھی انکار کر دیا۔ راوی نے اس کے بعد پوری حدیث بیان کی۔
-