TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 245 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 245

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ عَنْ بُهَيَّةَ قَالَتْ سَمِعْتُ امْرَأَةً تَسْأَلُ عَائِشَةَ عَنْ امْرَأَةٍ فَسَدَ حَيْضُهَا وَأُهْرِيقَتْ دَمًا فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ آمُرَهَا فَلْتَنْظُرْ قَدْرَ مَا کَانَتْ تَحِيضُ فِي کُلِّ شَهْرٍ وَحَيْضُهَا مُسْتَقِيمٌ فَلْتَعْتَدَّ بِقَدْرِ ذَلِکَ مِنْ الْأَيَّامِ ثُمَّ لِتَدَعْ الصَّلَاةَ فِيهِنَّ أَوْ بِقَدْرِهِنَّ ثُمَّ لِتَغْتَسِلْ ثُمَّ لِتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ ثُمَّ لِتُصَلِّ

موسی بن اسماعیل، ابوعقیل، حضرت یحیی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ذریعہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کرایا کہ جس عورت کا نظام حیض بگڑ جائے اور اس کا خون مسلسل جاری رہے (تو اس کو کیا کرنا چاہیے) اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کو حکم کرو کہ وہ اتنے دنوں کا خیال کرے مہینہ میں جتنے دن اس کو صحت کی حالت میں خون آتا تھا پھر اتنے ہی دن شمار کرے اور نماز چھوڑے رکھے اس کے بعد غسل کرے اور ایک لنگوٹ باندھ کر نماز پڑھے۔ مستحاضہ کا حکم یہ ہے کہ اگر اس کو حیض کی مقدار اور وقت معلوم ہو کہ ہر ماہ کی ابتدائی یا درمیانی یا آخری تاریخوں میں اتنے دن حیض رہتا تھا تو وہ استحاضہ کے درمیان اتنے ہی دن کم نمازیں چھوڑے گی اور باقی ایام میں نماز پڑھے گی پھر احناف کے نزدیک حیض کی آمد اور باز گشت کا مدار عادت پر ہے نہ کہ خون کی رنگت پر پس حیض کے ایام میں ہر قسم کی رنگین رطوبت حیض ہی کہلائے گی شوافع کے نزدیک رنگ کے اعتبار ہے اگر خون سرخ یا سیاہ رنگ کا ہو تو وہ حیض ہی ہے اور دوسرے کسی رنگ کا ہو تو وہ حیض نہیں ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: مستحاضہ ایام حیض میں نماز نہ پڑھے