Sunan Abu Dawood — Hadith 2397
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ قَالَ أَمْهِلُوا حَتَّی نَدْخُلَ لَيْلًا لِکَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ
احمد بن حنبل، ہشیم، سیار، شعبی، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر سے واپس آئے جب ہم شہر میں داخل ہونے لگے تو آپ نے فرمایا ٹھہرو! ہم رات میں جائیں گے (اور اس دوران آپ نے قافلہ کی آمد کی خبر شہر میں کروا دی) تاکہ جو عورت پریشان سر ہو وہ کنگھی کر لے اور جس عورت کا خاوند کافی عرصہ سے باہر تھا وہ زیر ناف کے بالوں کی صفائی کرلے
-