TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2365 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2365

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ فَبَلَغَتْ سُهْمَانُنَا اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا وَنَفَّلَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا بَعِيرًا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ نَافِعٍ مِثْلَ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَرَوَاهُ أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ وَنُفِّلْنَا بَعِيرًا بَعِيرًا لَمْ يَذْکُرْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مسدد، یحیی، عبید اللہ، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو ایک لشکر کے ساتھ روانہ فرمایا تو مال غنیمت میں ہم کو بارہ بارہ اونٹ ملے اور ایک ایک اونٹ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطور انعام مرحمت فرمایا۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس حدیث کو بردہ بن سنان نے بواسطہ نافع عبیداللہ کی حدیث کی مانند روایت کیا ہے اور ایوب نے بھی بواسطہ نافع اسی طرح روایت کیا مگر اس میں یوں ہے کہ ہم کو ایک ایک اونٹ زیادہ ملا۔ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حوالہ نہیں ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: لشکر کے ایک حصہ کو انعام کے طور پر کچھ زیادہ دینا