TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 235 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 235

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ سَمِعْتُ خِلَاسًا الْهَجَرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيتُ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْئٌ غَسَلَ مَکَانَهُ وَلَمْ يَعْدُهُ ثُمَّ صَلَّی فِيهِ وَإِنْ أَصَابَ تَعْنِي ثَوْبَهُ مِنْهُ شَيْئٌ غَسَلَ مَکَانَهُ وَلَمْ يَعْدُهُ ثُمَّ صَلَّی فِيهِ

مسدد، یحیی، جابر بن صبح، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی چادر میں رات بسر کرتے تھے اور میں حائضہ ہوتی تھی اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بدن پر خون حیض لگ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف اسی جگہ کو دھو لیتے (جہاں خون لگا ہوتا) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی چادر میں نماز پڑھ لیتے۔

-

Permalink

See the full chapter: حائضہ کے ساتھ جماع کے علاوہ باقی امور مباح ہیں