Sunan Abu Dawood — Hadith 2339
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی الْأَنْطَاکِيُّ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ وَمَعَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَغَلَّ رَجُلٌ مَتَاعًا فَأَمَرَ الْوَلِيدُ بِمَتَاعِهِ فَأُحْرِقَ وَطِيفَ بِهِ وَلَمْ يُعْطِهِ سَهْمَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا أَصَحُّ الْحَدِيثَيْنِ رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ هِشَامٍ أَحْرَقَ رَحْلَ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ وَکَانَ قَدْ غَلَّ وَضَرَبَهُ
ابو صالح محبوب بن موسی، ابواسحاق ، حضرت صالح بن محمد سے روایت ہے کہ ہم نے ولید بن ہشام کے ساتھ مل کر جہاد میں حصہ لیا۔ ہمارے ساتھ سالم بن عبداللہ بن عمر اور عمر بن عبدالعزیز بھی تھے۔ ایک شخص نے مال غنیمت میں چوری کی تو ولید بن ہشام نے اس کا تمام سامان جلانے کا حکم دیا اور اسے لوگوں میں گھمایا گیا (کہ دیکھو یہ چور ہے) اور اسکو اس کا حصہ بھی نہیں دیا گیا ابوداؤد نے کہا یہ روایت زیادہ صحیح ہے اسکو ایک سے زائد افراد نے روایت کیا ہے کہ ولید بن ہشام نے زید بن سعد کا سامان جلوایا کیونکہ اس نے مال غنیمت میں چوری کی تھی اور اسکو مارا بھی تھا۔
-