Sunan Abu Dawood — Hadith 2327
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَالْقَعْنَبِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ حُمَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ دُلِّيَ جِرَابٌ مِنْ شَحْمٍ يَوْمَ خَيْبَرَ قَالَ فَأَتَيْتُهُ فَالْتَزَمْتُهُ قَالَ ثُمَّ قُلْتُ لَا أُعْطِي مِنْ هَذَا أَحَدًا الْيَوْمَ شَيْئًا قَالَ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَبَسَّمُ إِلَيَّ
موسی بن اسماعیل، سلیمان، حمید ابن ہلال، حضرت عبداللہ بن مغفل سے روایت ہے کہ خیبر کے دن میں نے ایک چربی کی تھیلی لٹکی ہوئی دیکھی۔ میں اس کے پاس گیا اور اسکو اپنے سے چمٹا لیا اور کہا آج میں اس میں سے کسی کو کچھ نہیں دوں گا۔ پھر جب میں نے مڑ کر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی طرف متوجہ پایا۔ آپ میری یہ کیفیت دیکھ کر تبسّم فرما رہے تھے۔
-