TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2298 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2298

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الصَّعْبِ ابْنِ جَثَّامَةَ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدَّارِ مِنْ الْمُشْرِکِينَ يُبَيَّتُونَ فَيُصَابُ مِنْ ذَرَارِيِّهِمْ وَنِسَائِهِمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُمْ مِنْهُمْ وَکَانَ عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ يَقُولُ هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ قَالَ الزُّهْرِيُّ ثُمَّ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِکَ عَنْ قَتْلِ النِّسَائِ وَالْوِلْدَانِ

احمد بن عمرو بن سرح، سفیان، زہری، عبید اللہ، ابن عباس، حضرت صعب بن جثامہ سے روایت ہے کہ انہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق دریافت کیا کہ شب خون مارتے وقت ان کی عورتیں اور بچے بھی قتل کئے جائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ بھی انہی میں سے ہے۔ عمرو بن دینار کہتے تھے کہ وہ بھی اپنے باپوں کے حکم میں داخل ہیں۔ زہری نے کہا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرما دیا۔

-

Permalink

See the full chapter: جنگ میں عورتوں کے قتل کی ممانعت