TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2275 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2275

حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ خِرِّيتٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَزَلَتْ إِنْ يَکُنْ مِنْکُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَی الْمُسْلِمِينَ حِينَ فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ وَاحِدٌ مِنْ عَشَرَةٍ ثُمَّ إِنَّهُ جَائَ تَخْفِيفٌ فَقَالَ الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْکُمْ قَرَأَ أَبُو تَوْبَةَ إِلَی قَوْلِهِ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ قَالَ فَلَمَّا خَفَّفَ اللَّهُ تَعَالَی عَنْهُمْ مِنْ الْعِدَّةِ نَقَصَ مِنْ الصَّبْرِ بِقَدْرِ مَا خَفَّفَ عَنْهُمْ

ابو توبہ، ربیع بن نافع، ابن مبارک، جریر بن حازم، زبیر بن خریت ، عکرمہ، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی یعنی اگر تم میں سے بیس آدمی صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو کافروں پر غالب رہیں گے یہ حکم مسلمانوں کو مشکل لگا کہ ایک آدمی بیس آدمیوں کا مقابلہ کرنے سے نہ بھاگے تو اللہ تعالیٰ نے اس میں تخفیف فرمائی اور یہ آیت نازل فرمائی اب اللہ نے تخفیف کر دی تم پر اور جان لیا کہ تم میں ضعف ہے پس اگر تم میں سے سو آدمی صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے۔ اگر تم میں سے ہزار صبر کرنے والے ہوں تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے۔ ابن عباس کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے تعداد میں تخفیف کی تو اسی حساب سے صبر میں بھی تخفیف ہو گئی۔

-

Permalink

See the full chapter: کافروں کے مقابلہ سے بھاگنا