TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2172 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2172

Narrated by Jabir ibn Abdullah

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَغْزُوَ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ إِنَّ مِنْ إِخْوَانِکُمْ قَوْمًا لَيْسَ لَهُمْ مَالٌ وَلَا عَشِيرَةٌ فَلْيَضُمَّ أَحَدُکُمْ إِلَيْهِ الرَّجُلَيْنِ أَوْ الثَّلَاثَةِ فَمَا لِأَحَدِنَا مِنْ ظَهْرٍ يَحْمِلُهُ إِلَّا عُقْبَةٌ کَعُقْبَةِ يَعْنِي أَحَدِهِمْ قَالَ فَضَمَمْتُ إِلَيَّ اثْنَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً قَالَ مَا لِي إِلَّا عُقْبَةٌ کَعُقْبَةِ أَحَدِهِمْ مِنْ جَمَلِي

محمد بن سلیمان، عبیدہ بن حمید، اسود، قیس، منیح، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہاد کا ارادہ کیا تو فرمایا اے گروہ مہاجرین و انصار تم میں سے کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو نہ مال و دولت رکھتے ہیں (جس جہاد میں حصہ لیں) اور نہ یہاں ان کے گھر بار ہیں (جن وہ مشغول ہوں) پس تمہیں چاہئے کہ ہر شخص اپنے ساتھ دو یا تین آدمیوں کو اپنے ساتھ شریک سفر کر لے اس طرح پر کہا اگر ہم میں سے کسی ایک کے پاس سواری نہ ہو (اور دوسروں کے پاس ہو) تو سب باری باری سواری کریں۔ جابر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے ساتھ دو یا تین آدمیوں کو شامل کر لیا اور میں اپنے اونٹ پر جبھی سواری کرتا جب میرا نمبر آتا۔

Narrated Jabir ibn Abdullah: Once the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) intended to go on an expedition. He said: O group of the emigrants (Muhajirun) and the helpers (Ansar), among your brethren there are people who have neither property nor family. So one of you should take with him two or three persons; with me. I also rode on my camel by turns like one of them.

Permalink

See the full chapter: ایک شخص دوسرے شخص کی سواری جہاد میں استعمال کرسکتا ہے