TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2167 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2167

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُجَاهِدُ قَالَ أَلَکَ أَبَوَانِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَفِيهِمَا فَجَاهِدْ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو الْعَبَّاسِ هَذَا الشَّاعِرُ اسْمُهُ السَّائِبُ بْنُ فَرُّوخَ

محمد بن کثیر، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ ایک شخص جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور دریافت کیا کہ میں جہاد میں شریک ہو سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تیرے والدین ہیں؟ اس نے کہاں ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر تو انہی کی خدمت میں رہ کر جہاد کر۔ ابوداد کہتے ہیں کہ اس شاعر ابوالعباس کا نام سائب بن فروخ ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: والدین کی مرضی کے بغیر جہاد میں شرکت