TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2153 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2153

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ثُمَامَةَ بْنِ شُفَيٍّ الْهَمْدَانِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ

سعید بن منصور، عبداللہ بن وہب، عمرو بن حارث، ابوعلی، ثمامہ بن شفی، حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ میں نے برسر منبر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جہاں تک ہو اور جس حد تک ہو طاقت کے ذریعہ دشمنان حق سے نبرد آزما ہونے کی تیاری کرو۔ جان لو طاقت سے مراد تیر اندازی ہے اور طاقت سے مراد تیر اندازی ہے طاقت سے مراد تیر اندازی ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین دفعہ یہ جملہ زور دے کر فرمایا تاکہ قوت کا مفہوم اچھی طرح ذہن نشین ہو جائے)۔

-

Permalink

See the full chapter: تیراندازی کی فضیلت