Sunan Abu Dawood — Hadith 2031
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ وَيَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عِيسَی عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِنَا يَکْرَهُ الْکُحْلَ لِلصَّائِمِ وَکَانَ إِبْرَاهِيمُ يُرَخِّصُ أَنْ يَکْتَحِلَ الصَّائِمُ بِالصَّبِرِ
محمد بن عبد اللہ، یحیی ابن موسی، ، یحیی بن عیسی، اعمش سے روایت ہے کہ میں نے اپنے ساتھیوں (محدثین وفقہاء) میں سے کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ روزہ دار کے لیے سرمہ لگانے کو برا سمجھتا ہو اور ابراہیم روزہ دار کو ایلوے کے ساتھ سرمہ لگانے کی اجازت دیتے تھے۔
-