Sunan Abu Dawood — Hadith 2014
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ بَکْرَ بْنَ مُضَرَ حَدَّثَهُمْ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُوَاصِلُوا فَأَيُّکُمْ أَرَادَ أَنْ يُوَاصِلَ فَلْيُوَاصِلْ حَتَّی السَّحَرَ قَالُوا فَإِنَّکَ تُوَاصِلُ قَالَ إِنِّي لَسْتُ کَهَيْئَتِکُمْ إِنَّ لِي مُطْعِمًا يُطْعِمُنِي وَسَاقِيًا يَسْقِينِي
قتیبہ بن سعید، بکر بن مضر، ابن ہاد، عبداللہ بن خباب، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ پے درپے روزے نہ رکھا کرو۔ اگر تم میں سے کوئی شخص پے درپے روزے رکھنا چاہے تو اس کو چاہیے کہ روزہ کو سحر تک ملا دے۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو روزوں کو ملا لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تم جیسا نہیں ہوں۔ میرے لیے ایک کھلانے والا ہے جو کھلاتا ہے اور پلانے والا ہے جو پلاتا ہے
-