TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1876 · Statement on Divorce

Sunan Abu DawoodHadith 1876

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوئٍ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ الْآيَةَ وَذَلِکَ أَنَّ الرَّجُلَ کَانَ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَهُوَ أَحَقُّ بِرَجْعَتِهَا وَإِنْ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا فَنُسِخَ ذَلِکَ وَقَالَ الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ

احمد بن محمد، علی بن حسین بن واقد، یزید، عکرمہ، حضرت ابن عباس سے آیت قرآنی (وَالْمُطَلَّقٰتُ يَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْ ءٍ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ يَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِيْ اَرْحَامِهِنَّ) 2۔ البقرۃ : 228) (ترجمہ) اور مطلقہ عورتیں اپنے آپ کو تین قروؤ (حیض یا طہر) تک روکے رکھیں اور ان کے لیے یہ بات درست نہیں کہ وہ اس چیز کو چھپائیں جو اللہ نے ان کے رحم میں تخلیق کی ہے کا شان نزول یہ ہے کہ (زمانہ جاہلیت اور ابتدائے اسلام میں) ایک شخص اپنی بیوی کو طلاق دیدیتا اور اس کو رجعت کا اختیار باقی رہتا تھا خواہ اس نے تین طلاقین ہی کیوں نہ دی ہوں پھر یہ حکم منسوخ ہو گیا اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا (اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ) 2۔ البقرۃ : 229)۔ یعنی طلاق دو مرتبہ ہے (اس کے بعد رکھ لینا یا چھوڑ دینا ہے)

-

Permalink

See the full chapter: تین طلاقوں کے بعد رجعت نہیں ہو سکتی