Sunan Abu Dawood — Hadith 1736
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ شَيْبَةَ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ قَالَ قَعَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مَقْعَدِکَ الَّذِي أَنْتَ فِيهِ فَقَالَ لَا أَخْرُجُ حَتَّی أَقْسِمَ مَالَ الْکَعْبَةِ قَالَ قُلْتُ مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ قَالَ بَلَی لَأَفْعَلَنَّ قَالَ قُلْتُ مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ قَالَ لِمَ قُلْتُ لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَأَی مَکَانَهُ وَأَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُمَا أَحْوَجُ مِنْکَ إِلَی الْمَالِ فَلَمْ يُخْرِجَاهُ فَقَامَ فَخَرَجَ
احمد بن حنبل، عبدالرحمن، بن محمد، شیبانی، واصل، شقیق، حضرت شیبہ بن عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جہاں تم بیٹھے ہو اس جگہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے کہنے لگے جب تک خانہ کعبہ کا مدفون مال تقسیم نہیں کر دوں گا نہیں نکلوں گا میں نے پھر کہا آپ ایسا نہیں کریں گے فرمایا وہ کیوں؟ میں نے کہا اسلئے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس مال کے مقام کو دیکھا تھا اور ان دونوں حضرات کو مال کی آپ سے زیادہ ضرورت تھی مگر اس کے باوجود انہوں نے اسکو نہیں نکالا حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہ سن باہر نکل آئے۔
-