Sunan Abu Dawood — Hadith 173
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَدَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعِشَائِ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي حَاجَةً فَقَامَ يُنَاجِيهِ حَتَّی نَعَسَ الْقَوْمُ أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ ثُمَّ صَلَّی بِهِمْ وَلَمْ يَذْکُرْ وُضُوئًا
موسی بن اسماعیل، داؤد، بن شبیب، حماد بن سلمہ، ثابت بنانی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عشاء کی نماز کھڑی ہوئی تو ایک شخص اٹھا اور بولا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک ضروری کام ہے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر اس سے آہستہ آہستہ باتیں کرنے لگے یہاں تک کہ تمام لوگوں نے یہ کہا کہ کچھ لوگ بیٹھے بیٹھے سو گئے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی (مگر اس روایت میں حضرت انس رضی اللہ عنہ نے وضو کا ذکر نہیں کیا
-