Sunan Abu Dawood — Hadith 169
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ عَنْ مُطِيعِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا فَلَمْ يُمَضْمِضْ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَصَلَّی قَالَ زَيْدٌ دَلَّنِي شُعْبَةُ عَلَی هَذَا الشَّيْخِ
عثمان بن ابی شیبہ، زید بن حباب، مطیع بن راشد، توبہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دودھ پیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ تو کلی کی اور نہ ہی وضو کیا اور نماز پڑھی، زید نے کہا کہ مجھے اس شیخ (مطیع بن راشد) کی طرف سے حضرت شعبہ نے راہنمائی کی تھی
-