TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1689 · Statement on Hajj Rites

Sunan Abu DawoodHadith 1689

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ

قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ سر منڈانے والوں پر رحم فرما صحابہ نے عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بال کتروانے والوں پر بھی (رحم کی دعا فرمایئے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ سر منڈانے والوں پر رحم فرما صحابہ کرام نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بال کتروانے والوں پر بھی (رحم کی دعا فرمایئے تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ) اے اللہ بال کتروانے والوں پر بھی رحم فرما۔

-

Permalink

See the full chapter: سر منڈانے اور بال کتروانے کا بیان