TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 163 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 163

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَثْعَمِيُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْکَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَرَّبْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزًا وَلَحْمًا فَأَکَلَ ثُمَّ دَعَا بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ ثُمَّ صَلَّی الظُّهْرَ ثُمَّ دَعَا بِفَضْلِ طَعَامِهِ فَأَکَلَ ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

ابراہیم بن حسن، حجاج، ابن جریج، محمد بن منکدر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے روٹی اور گوشت پیش کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تناول فرمایا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کے لیے پانی طلب کیا اور وضو کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی (نماز کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے باقی ماندہ کھانا طلب کیا اور (دوبارہ کھانا) تناول فرمایا پھر (کھانے کے فورا بعد) نماز کے لیے کھڑے ہو گئے اور اس (مرتبہ) وضو نہیں کیا

-

Permalink

See the full chapter: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو لازم نہ ہونے کا بیان