TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1586 · Statement on Hajj Rites

Sunan Abu DawoodHadith 1586

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي أَبَانُ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ أَصَابَنِي هَوَامُّ فِي رَأْسِي وَأَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّی تَخَوَّفْتُ عَلَی بَصَرِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَی فِيَّ فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًی مِنْ رَأْسِهِ الْآيَةَ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي احْلِقْ رَأْسَکَ وَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاکِينَ فَرَقًا مِنْ زَبِيبٍ أَوْ انْسُکْ شَاةً فَحَلَقْتُ رَأْسِي ثُمَّ نَسَکْتُ

محمد بن منصور، یعقوب، ابویعقوب، ابن اسحاق ، ابان، ابن صالح، حکم بن عیینہ، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت کعب بن عجرہ سے روایت ہے کہ حدیبیہ کے سال میں جب کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا میرے سر میں جوئیں پڑگئی تھیں یہاں تک کہ مجھ کو اپنی نگاہ ضائع ہوجانے کا خوف محسوس ہونے لگا تب اللہ تعالیٰ نے میرے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی (فمن کان منکم مریضا او بہ اذی من راسہ الامہ) یعنی تم میں سے جو کوئی بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو تو وہ روزے صدقہ یا قربانی کے ذریعہ اس کا فدیہ ادا کرے (جب یہ آیت نازل ہوئی) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو بلایا اور فرمایا اپنا سر منڈا دے اور تین دن کے روزے رکھ یا ایک فرق (یہ پیمانہ کا نام ہے) کشمکش چھ مسکینوں کو صدقہ کر دے یا ایک بکری ذبح کر پس میں نے اپنا سر منڈایا اور اس کے بعد قربانی کی۔

-

Permalink

See the full chapter: فدیہ کا بیان