Sunan Abu Dawood — Hadith 1572
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنْ الدَّوَابِّ فَقَالَ خَمْسٌ لَا جُنَاحَ فِي قَتْلِهِنَّ عَلَی مَنْ قَتَلَهُنَّ فِي الْحِلِّ وَالْحُرُمِ الْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ وَالْکَلْبُ الْعَقُورُ
احمد بن حنبل، سفیان بن عیینہ، زہری، سالم، عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان جانوروں کے متعلق دریافت کیا گیا جن کا مارنا محرم کے لیے جائز ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانچ جانور ایسے ہیں جن کا حرم میں اور حل میں مارنے میں کوئی حرج نہیں ہے وہ یہ ہیں بچھو، کوا، چیل، چوہا، کا ٹنے والا کتا۔
-