Sunan Abu Dawood — Hadith 1524
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ يَعْنِي الْمُعَلِّمَ عَنْ عَطَائٍ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ هُوَ وَأَصْحَابُهُ بِالْحَجِّ وَلَيْسَ مَعَ أَحَدٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ هَدْيٌ إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطَلْحَةَ وَکَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَدِمَ مِنْ الْيَمَنِ وَمَعَهُ الْهَدْيُ فَقَالَ أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يَجْعَلُوهَا عُمْرَةً يَطُوفُوا ثُمَّ يُقَصِّرُوا وَيُحِلُّوا إِلَّا مَنْ کَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ فَقَالُوا أَنَنْطَلِقُ إِلَی مِنًی وَذُکُورُنَا تَقْطُرُ فَبَلَغَ ذَلِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَهْدَيْتُ وَلَوْلَا أَنَّ مَعِي الْهَدْيَ لَأَحْلَلْتُ
احمد بن حنبل، عبدالوہاب، حبیب، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے حج کا احرام باندھا اور اس دن ان میں سے کسی کے پاس بھی ہدی نہ تھی سوائے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے نیز حضرت علی رضی اللہ عنہ جو یمن سے آئے تھے ان کے پاس بھی ہدی کا جانور تھا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس چیز کی نیت کی جس چیز کی نیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو حکم دیا کہ حج کو عمرہ سے بدل دیں اور طواف و سعی سے فارغ ہو کر بال کترائیں اور احرام کھول ڈالیں مگر جس کے ساتھ ہدی کا جانور ہو وہ احرام نہ کھولے یہ سن کر صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا ہم منی کو اس حال میں جائیں کہ ہمارے ذکروں سے منی بہتی ہوئی ہو؟ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر میں پہلے سے یہ امر جانتا تو میں اپنے ساتھ ہدی نہ لاتا اور اگر میرے ساتھ ہدی نہ ہوتی تو میں بھی احرام کھول دیتا۔
-