Sunan Abu Dawood — Hadith 135
Narrated by Khuzaymah ibn Thabit
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ وَحَمَّادٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَسْحُ عَلَی الْخُفَّيْنِ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ بِإِسْنَادِهِ قَالَ فِيهِ وَلَوْ اسْتَزَدْنَاهُ لَزَادَنَا
حفص بن عمرشعبہ، حکم، حماد، ابراہیم، ابی عبد اللہ، حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسافر کے لیے موزوں پر مسح کی مدت تین دن (اور تین رات) ہے اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس حدیث کو منصور بن معتمر نے ابراہیم تیمی سے اس کی اسناد کے ساتھ روایت کیا ہے اس میں یوں ہے کہ اگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ مدت کے طلب گار ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں مزید مدت تک کی اجازت مرحمت فرما دیتے۔
Narrated Khuzaymah ibn Thabit: The Prophet (peace_be_upon_him) said: The time limit for wiping over the socks for a traveller is three days (and three nights) and for a resident it is one day and one night.