TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith #1331349 · Explanation of Sunnah

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1331349)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بِمِثْلِ هَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ قَالَ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ وَتَوَلَّی عَنْهُ أَصْحَابُهُ إِنَّهُ لَيَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ فَيَأْتِيهِ مَلَکَانِ فَيَقُولَانِ لَهُ فَذَکَرَ قَرِيبًا مِنْ حَدِيثِ الْأَوَّلِ قَالَ فِيهِ وَأَمَّا الْکَافِرُ وَالْمُنَافِقُ فَيَقُولَانِ لَهُ زَادَ الْمُنَافِقَ وَقَالَ يَسْمَعُهَا مَنْ وَلِيَهُ غَيْرُ الثَّقَلَيْنِ

محمد بن سلیمان، عبدالوہاب سے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ بندہ جب اپنی قبر میں رکھ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھی (دفن کرکے) رخ پھیر لیتے ہیں تو بے شک وہ مردہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے پھر اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اور دونوں اس سے کہتے ہیں کہ اس میں منافق کے لفظ کا اضافہ کیا۔ اور فرمایا کہ اس کی چیخ کو اس کے نزدیک والی تمام مخلوق سنتی ہے سوائے جن وانس کے۔

-

Permalink

See the full chapter: قبر میں سوال وجواب اور عذاب قبر کا بیان