Sunan Abu Dawood — Hadith (internal ref #1320557)
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنِي أَيُّوبُ قَالَ کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَی أَهْلِ الْبَصْرَةِ بَلَغَنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَ وَإِنَّ أَحْسَنَ مَا يُقْدَرُ لَهُ أَنَّا إِذَا رَأَيْنَا هِلَالَ شَعْبَانَ لِکَذَا وَکَذَا فَالصَّوْمُ إِنْ شَائَ اللَّهُ لِکَذَا وَکَذَا إِلَّا أَنْ تَرَوْا الْهِلَالَ قَبْلَ ذَلِکَ
حمید بن مسعدہ، عبدالوہاب، ایوب، حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اہل بصرہ کو لکھا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث پہنچی ہے جیسا کہ ابن عمر کی حدیث میں ہے اور اس حدیث میں یہ اضافہ ہے کہ اچھا اندازہ یہ ہے کہ جب ہم شعبان کا چاند فلاں فلاں دن دیکھیں تو رمضان کا چاند خدا نے چاہا تو فلاں دن ہوگا لیکن اگر چاند اس سے پہلے نظر آ جائے تو رمضان اسی حساب سے ہوگا جس دن چاند دیکھا ہے (کیونکہ شریعت میں اعتبار روایت کا ہے نہ کہ اندازہ کا)
-