TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith #1311734 · Statement on Hajj Rites

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1311734)

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَا وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ وَقَالَ أَحَدُهُمَا وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ وَقَالَ أَحَدُهُمَا أَلَمْلَمَ قَالَ فَهُنَّ لَهُمْ وَلِمَنْ أَتَی عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ مِمَّنْ کَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ وَمَنْ کَانَ دُونَ ذَلِکَ قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ مِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ قَالَ وَکَذَلِکَ حَتَّی أَهْلُ مَکَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا

سلیمان بن حرب، حماد، عمرو بن دینار، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت طاؤس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میقات مقرر فرمائے ان دونوں حضرات میں سے کسی ایک نے کہا کہ اہل یمن کے لیے یلملم مقرر فرمایا اور ان میں سے کسی ایک نے (بجائے یلملم کے) الملم کہا، نیز رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ مواقیت مذکورہ مقامات کے باشندوں کے لیے ہیں اور جو شخص کسی دوسری جگہ کا رہنے والا ان مواقیت میں آئے تو یہی میقات اسکے لیے بھی ہوگا جو حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں گے اور جو اسکے علاوہ ہو (یعنی مواقیت کا رہنے والا ہو تو) ابن طاؤس کہتے ہیں کہ وہ جہاں سے چاہے احرام باندھے اور اسی طرح اہل مکہ، مکہ اسے احرام باندھیں گے۔

-

Permalink

See the full chapter: میقات کا بیان