TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith #1311140 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1311140)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمَعْنَاهُ قَالَ فَظَنَّ أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعْ النِّسَائَ فَمَشَی إِلَيْهِنَّ وَبِلَالٌ مَعَهُ فَوَعَظَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ فَکَانَتْ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْقُرْطَ وَالْخَاتَمَ فِي ثَوْبِ بِلَالٍ

مسدد، ابومعمر، عبداللہ بن عمر، عبدالوارث، ایوب، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے (ایک دوسری سند کے ساتھ) بھی ایسا ہی مروی ہے جس میں یہ ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خیال گزرا کہ خطبہ عورتیں نہیں سن سکیں اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف تشریف لے گئے اور بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی آپ کے ساتھ ساتھ تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نصیحت کی اور صدقہ کا حکم دیا پس بلال رضی اللہ عنہ کی جھولی میں کوئی اپنی بالی ڈالتی تھی اور کوئی انگوٹھی۔

-

Permalink

See the full chapter: عید کے دن خطبہ پڑھنے کا بیان