Sunan Abu Dawood — Hadith (internal ref #1310291)
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا بِالْغُسْلِ لِکُلِّ صَلَاةٍ وَسَاقَ الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْهُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْتَسِلِي لِکُلِّ صَلَاةٍ وَسَاقَ الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ عَبْدُ الصَّمَدِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ کَثِيرٍ قَالَ تَوَضَّئِي لِکُلِّ صَلَاةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا وَهْمٌ مِنْ عَبْدِ الصَّمَدِ وَالْقَوْلُ فِيهِ قَوْلُ أَبِي الْوَلِيدِ
ہناد، بن سری، عبدہ، ابن اسحاق ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عہد نبوی میں ام حبیبہ بنت جحش کو خون آنے لگا (یعنی استحاضہ ہو گیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکو ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم فرمایا اور پھر پوری حدیث بیان کی ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابوالولید طیالیسی نے بھی روایت کیا ہے مگر میں نے ان سے (براہ راست) نہیں سنا بلکہ بلواسطہ بروایت سلیمان بن کثیر بسند زہری بواسطہ عروہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ زینب بنت جحش کو خون آنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکو ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم فرمایا اور پوری حدیث بیان کی ابوداؤد کہتے ہیں کہ اسکو عبدالصمد نے سلیمان بن کثیر سے روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر نماز کے لیے وضو کر ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ عبدالصمد کا وہم ہے اور اس سلسلہ میں صحیح قول ابوالولید طیالیسی کا ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم فرمایا)
-