Sunan Abu Dawood — Hadith (internal ref #1310142)
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ کَثِيرٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ وَافِدِ بَنِي الْمُنْتَفِقِ أَنَّهُ أَتَی عَائِشَةَ فَذَکَرَ مَعْنَاهُ قَالَ فَلَمْ يَنْشَبْ أَنْ جَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَقَلَّعُ يَتَکَفَّأُ وَقَالَ عَصِيدَةٌ مَکَانَ خَزِيرَةٍ
عقبہ بن مکرم، یحیی بن سعید، ابن جریج، اسماعیل بن کثیر، عاصم بن لقیط بن صبرہ سے روایت ہے کہ وہ بنی منتفق کی طرف نمائندہ بن کر آئے تھے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے پاس (اس کے بعد سابقہ حدیث کے مفہوم کی روایت بیان کی) اور زیادہ دیر نہیں گذری تھی کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیز قدم آگے کو جھکے ہوئے تشریف لائے (ابن جریج نے) خزیرہ کی جگہ عصیدہ روایت کیا ہے
-