TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1287 · Explanation of Supplications

Sunan Abu DawoodHadith 1287

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَی الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ کَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَی الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَيُّ شَيْئٍ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ مِنْ الصَّلَاةِ فَأَمْلَاهَا الْمُغِيرَةُ عَلَيْهِ وَکَتَبَ إِلَی مُعَاوِيَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ

مسدد، ابومعاویہ، اعمش، مسیب بن رافع، مغیرہ بن شعبہ، حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ نے ان سے خط لکھ کر دریافت کیا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ کر سلام پھیر چکتے تو کیا پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب میں لکھا کہ نماز سے فراغت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ پڑھتے تھے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ ایک اللہ جسکا کوئی شریک کوئی نہیں اسکے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ہے سلطنت بھی اسی کی ہے اور شکر تعریف کا مستحق بھی وہی ہے اور ہر چیز پر پوری پوری قدرت رکھتا ہے اے اللہ تو دینا چاہے کوئی روک نہیں سکتا اور تو نہ دینا چاہے تو کوئی دے نہیں سکتا اور کسی مالدار کی مالداری اسکو تیرے عذاب سے نہیں بچا سکتی

-

Permalink

See the full chapter: نماز کے بعد کی دعائیں