TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1251 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 1251

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْجُحْفَةِ وَالْأَبْوَائِ إِذْ غَشِيَتْنَا رِيحٌ وَظُلْمَةٌ شَدِيدَةٌ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ بِأَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَأَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ وَيَقُولُ يَا عُقْبَةُ تَعَوَّذْ بِهِمَا فَمَا تَعَوَّذَ مُتَعَوِّذٌ بِمِثْلِهِمَا قَالَ وَسَمِعْتُهُ يَؤُمُّنَا بِهِمَا فِي الصَّلَاةِ

عبداللہ بن محمد، محمد بن سلمہ، محمد بن اسحاق ، سعید بن ابی سعید، حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجفہ اور ابواء (نامی دو مقاموں) کے درمیان چل رہا تھا اچانک تیز ہوا اور تاریکی نے ہم کو ڈھانپ لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھنی شروع کردی اور فرمایا اے عقبہ ان دونوں سورتوں کے ذریعہ دعا مانگا کرو کیونکہ کسی کو پناہ مانگنے والے نے اس جیسی پناہ نہیں مانگی حضرت عقبہ فرماتے ہیں ان سورتوں کو آپ سے نماز کی حالت میں سنا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: قل اعوذبرب الفلق اور قل اعوذبر الناس کی فضلیت کا بیان