Sunan Abu Dawood — Hadith 1189
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا مَسْعُودٍ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ کَفَتَاهُ
حفص بن عمر، شعبہ، بن منصور، ابراہیم، حضرت عبدالرحمن بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ابومسعود سے سوال کیا جس وقت کہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص سورت بقرہ کی آخری دو آیتوں کو ایک رات میں پڑھے گا وہ اسکے لیے کافی ہوں گی (تہجد سے)
-