TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 118 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 118

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا زَيْدٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَالَ لَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ أَتُحِبُّونَ أَنْ أُرِيَکُمْ کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ فَدَعَا بِإِنَائٍ فِيهِ مَائٌ فَاغْتَرَفَ غَرْفَةً بِيَدِهِ الْيُمْنَی فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَی فَجَمَعَ بِهَا يَدَيْهِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَی فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُمْنَی ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَی فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُسْرَی ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَةً مِنْ الْمَائِ ثُمَّ نَفَضَ يَدَهُ ثُمَّ مَسَحَ بِهَا رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَةً أُخْرَی مِنْ الْمَائِ فَرَشَّ عَلَی رِجْلِهِ الْيُمْنَی وَفِيهَا النَّعْلُ ثُمَّ مَسَحَهَا بِيَدَيْهِ يَدٍ فَوْقَ الْقَدَمِ وَيَدٍ تَحْتَ النَّعْلِ ثُمَّ صَنَعَ بِالْيُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ

عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، ہشام بن سعد، زید، حضرت عطاء بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا کہ کیا تم کو یہ بات پسند ہے کہ میں تم کو عملی طور پر کر کے دکھاؤں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح وضو کیا کرتے تھے؟ پھر انہوں نے ایک برتن میں پانی منگوایا اور داہنے ہاتھ سے ایک چلو پانی لے کر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر دونوں ہاتھوں سے چلو میں پانی لیکر منہ دھویا پھر ایک چلو میں پانی لے کر داہنا ہاتھ دھویا پھر ایک چلو میں پانی لے کر بایاں ہاتھ دھویا پھر ایک چلو میں پانی لے کر اسکو پھینک دیا اور اس سے سر اور کانوں کا مسح کیا پھر ایک چلو میں پانی لے کر اپنے داہنے پاؤں پر چھڑک لیا جبکہ پاؤں میں جوتا تھا پھر ایک ہاتھ سے پاؤں کے اوپر مسح کیا اس طرح کہ ایک ہاتھ قدم کے اوپر اور دوسرا ہاتھ جوتے کے نیچے تھا۔

-

Permalink

See the full chapter: اعضائے وضو کا دو دو مرتبہ دھونا