Sunan Abu Dawood — Hadith 1175
Narrated by AbuSa'id al-Khudri
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ وَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ قَالَ قُلْتُ يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنَّکُمْ أَعْلَمُ بِالْعَدَدِ مِنَّا قَالَ أَجَلْ قُلْتُ مَا التَّاسِعَةُ وَالسَّابِعَةُ وَالْخَامِسَةُ قَالَ إِذَا مَضَتْ وَاحِدَةٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا التَّاسِعَةُ وَإِذَا مَضَی ثَلَاثٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا السَّابِعَةُ وَإِذَا مَضَی خَمْسٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا الْخَامِسَةُ قَالَ أَبُو دَاوُد لَا أَدْرِي أَخَفِيَ عَلَيَّ مِنْهُ شَيْئٌ أَمْ لَا
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، سعید، ابونضرہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شب قدر کو رمضان کے اخیر عشرہ میں تلاش کرو اور خاص طور پر نویں، ساتویں اور پانچویں رات میں، ابونضرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوسعید سے کہا کہ تم ہم میں سب سے زیادہ شمار کو جاننے والے ہو کہا ہاں میں نے کہا ساتویں، نویں پانچویں سے کیا مراد ہے؟ بولے جب اکیسویں شب گذر جائے تو اسکے بعد کی رات نویں رات ہے اور جب تیسویں شب گذر جائے تو اسکے بعد کی رات ساتویں رات ہے اور جب پچیسویں شب گذر جائے تو اسکے بعد کی رات پانچویں رات ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ اس حدیث کا کچھ حصہ مجھ پر مخفی رہ گیا یا نہیں (یعنی اس حدیث کا مضمون ثقات کی روایت بلکہ خود حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ روایت کے خلاف ہے جس میں شب قدر کا طاق راتوں میں ہونا مذکور ہے)
Narrated AbuSa'id al-Khudri: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Seek it (laylat al-Qadr) in the last ten days of Ramadan. Seek it on the ninth, seventh and fifth night. I (AbuNadrah) said: You know counting better than us, AbuSa'id. He said: Yes. I asked: What do you mean by the ninth, seventh and fifth night? He said: When the twenty-first night passes, the night which follows it is the night; when the twenty-third night passes, the night which follows it is the seventh; when the twenty-fifth passes, the night which follows it is the fifth.