Sunan Abu Dawood — Hadith 1173
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فِي تَاسِعَةٍ تَبْقَی وَفِي سَابِعَةٍ تَبْقَی وَفِي خَامِسَةٍ تَبْقَی
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شب قدر کو رمضان کے اخیر عشرہ میں تلاش کرو بالخصوص جب کہ (مہینہ کے ختم ہونے میں) نو راتیں باقی رہ جائیں اور جب سات راتیں باقی رہ جائیں اور جب پانچ راتیں باقی رہ جائیں
-